ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیا میں پستول اور تلواروں کی نوک پر ڈاکہ زنی

سولیا میں پستول اور تلواروں کی نوک پر ڈاکہ زنی

Tue, 24 Jan 2017 12:09:56    S.O. News Service

سُولیا، 24؍جنوری (ایس او نیوز) یہاں سے قریب آئیورناڈو کے مقام پر پستولوں اور تلواروں کی زد پر سر راہ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک کار میں سفر کررہے کاروباری سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لیے گئے ہیں۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق سپاری کے تاجر پرگتی عبدالقادر اور اس کے ساتھی کار میں بیلارے سے گُتھی گار کی طرف جارہے تھے۔ اس دوران ایک دوسری کار بڑی دیر سے ان کا پیچھا کرتی رہی اور پھر آئیورناڈو کے علاقے میں پہنچتے ہی ان کی کار کو اوور ٹیک کرتے ہوئے روک لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ۲۵ سے ۳۰ سال کے چار نوجوان کار سے اترے جن کے ہاتھ میں پستول اور تلواریں تھیں۔ انہوں نے کار میں موجود افراد کو دھمکاتے ہوئے ان کے پاس موجود پانچ لاکھ روپے نقد ، چیک بکس اور سب کے موبائل فون لوٹ لیے اور پھر موقع سے فرار ہوگئے۔



ڈاکہ زنی کا شکار ہونے والے عبد القادر نے بتایا کہ لٹیرے ہندی میں بات چیت کررہے تھے۔سب کے سب ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے اورانہوں نے اپنے چہروں پرنقاب بھی چڑھا رکھے تھے۔واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اورتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔اس کے علاوہ اس سڑک کے اطراف میں موجود سی سی کیمروں کی مدد سے لٹیروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

 


Share: